تلہ گنگ شہر میں شراب کے نشہ میں دھت جوان گھر میں گھس گیا ، خاتون کی بے حرمتی کی کوشش

تلہ گنگ ( تحصیل رپو ر ٹر ) تلہ گنگ شہر میں شراب کے نشہ میں دھت جوان گھر میں گھس گیا ، خاتون کی بے حرمتی کی کوشش، اہل محلہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم آصف شہزاد شراب کے نشہ میں دھت ہو کر محلہ پیر بخاری میں واقع ایک گھر میں گھس گیا جہاں خاتون خانہ کی بے حرمتی کرنے کی کوشش کی تاہم شور و غل پر اہل محلہ نے اکٹھا ہو کر اس کو پکڑ لیا اور پولیس تھانہ سٹی کے حوالے کر دیا جہاں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔