چوہدری عبدالرؤف ملہو مرحوم شوٹنگ والی بال شو میچ ادریس کلب چڑیاولہ نے جیت لیا

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوہدری عبدالرؤف ملہو مرحوم شوٹنگ والی بال شو میچ ادریس کلب چڑیاولہ نے جیت لیا شو میچ کے مہمان خصوصی نصرت عباس ٹھاکر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈھیری وٹاں کے مقام پر چوہدری عبدالرؤف ملہو شوٹنگ والی بال شو میچ حاجی اقبال کلب ڈھیری وٹاں اور ادریس کلب چڑیاولہ کے درمیان کھیلا گیا۔

زبردست مقابلے کے بعد ادریس کلب چڑیاولہ نے 2-3سے اقبال کلب کو ہرا کر شو میچ جیت لیا میچ کے مہمان خصوصی پیپلزپارٹی کے راہنما نصرت عباس ٹھاکر آف جاتلاں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔