تمام علاقوں میں بلا تفریق صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنائیں۔ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمد علیم الرحمن

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمد علیم الرحمن نے کہا کہ صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا کر ہی صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جاسکتا ہے ٹائون انتظامیہ ترجیحی بنیادوں پر تمام علاقوں میں بلا تفریق صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا ئیں اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے علاقائی مسائل سے پاک معاشرے کا قیام اور بنیادی بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے ہی نئے مقامی حکومتوں کا نظام عمل میں لایا گیا ہے بلدیاتی افسران عوام کے باہمی تعاون سے علاقائی ترقی صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کے قیام کے لئے اپنی تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لاکر نئے بلدیاتی نظام کی افادیت اور اس کی کامیابی کو یقینی بنا ئیں ان خیالات کا ظہاررکن صوبائی اسمبلی محمد علیم الر حمن نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کورنگی ٹائون کے ایڈمنسٹریڑ /چیف آفیسر محمد سمیع خان کے ہمراہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی خصوصی ہدایت پر عوام کو بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک فراہمی اور صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمدنقوی، اسسٹنٹ ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ محمد یاسین ، سردار احمد اور ٹائون کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی محمد علیم الرحمن نے ا یڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان اور ٹائون انتظامیہ کو کامیاب صفائی مہم کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ٹائون انتظامیہ کا اچھا اقدام ہے اور اس عمل کو جاری و ساری رکھا جائے تاکہ عوام الناس بنیادی مسائل کا حل ان کی دہلیز پر مل سکے ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے موقع پرموجود عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ذمہ داری ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کورنگی ٹائون کی ہے و ہاں کورنگی ٹائون کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے عوام کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔

تاہم ٹائون انٹظامیہ عوامی مسائل ان کے گھر کی دہلیز تک حل کرنے کیلئے ہمہ و قت کوشاںہے ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ صفا ئی مہم کے دوران ٹائون کو صاف ستھرا او ردیگر ٹائون سے منفرد بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاہم ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے عوام کو بھی اپنا کردار اداکرنا ہوگا لہذا میری آپ سے گذارش ہے کہ آپ لوگ اپنے گلی محلوں کو صاف رکھنے کے لئے ٹائون انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے کچرا صرف کچرا کنڈیوں میں ڈالیں۔