توقیر صادق ، شاہ رخ جتوئی دبئی پولیس کی تحویل میں، ایک ساتھ بھیجا جائیگا

Shah Rukh Jatoi

Shah Rukh Jatoi

دبئی(جیودیسک)دبئی توقیر صادق اور شاہ رخ جتوئی دونوں دبئی پولیس کی تحویل میں ہیں، ملزمان کو 48گھنٹوں میں ایک ساتھ پاکستان بھیجا جائے گا۔ نیب نے اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ توقیر صادق نیب کے ملزم ہیں اور ابوظہبی سے گرفتاری انٹرپول اور ایف آئی اے کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔ انہیں آج اسلام آباد لایا جائے گا۔ سابق چیئرمین اوگرا پر82 ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔

شاہ رخ جتوئی ، کراچی میں شاہ زیب قتل کیس میں عدالت کو مطلوب ہیں ، وہ قتل کے دو دن بعد دبئی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، تاہم سپریم کورٹ نے اس کیس کا ازخود نوٹس لیا جس کے بعد شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کوگرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔