کراچی : کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار

Karachi Terrorists Arrested

Karachi Terrorists Arrested

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کالعدم تنظیم کے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ کہتے ہیں کہ ملزم کراچی ائیر پورٹ کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

کراچی سی آئی ڈی پولیس نے اتحاد ٹاؤن بلدیہ میں چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار ، دھماکہ خیز مواد اور گاڑی برآمد ہوئی۔ ملزم اہم سیاسی شخصیات پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے۔

ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام شبیر شیخ نے بتایا کہ ملزم کراچی ائیر پورٹ کو خود کش حملے کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ یہ سوات میں فوجی جوانوں کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد ایم کیو ایم اور اے این پی دونوں کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کر رہے تھے۔