کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات ، 2 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ فیڈرل بی ایریا کے علاقے جوہر آباد میں ایک شخص محمود احمد برکاتی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔ محمود برکاتی کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا۔

نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں گھر سے اسکول جانے والے پرنسپل علی حیدر کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ زخمی پرنسپل علی حیدر کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسے۔ پولیس کے مطابق مقتول نجی اسکول کے پرنسپل تھے۔