تھائی لینڈ میں سیلاب، بینکاک سے لوگوں کی نقل مکانی

floods thailand

floods thailand

تھائی لینڈ میں سیلاب نے معمولات زندگی معطل کرکے رکھ دئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کی ہے۔ سیلاب کے بعد دارالحکومت بینکاک کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ شہر کا مغربی حصہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ یہاں سے پانی کی نکاسی پوری طرح سے شروع نہیں ہوسکی ہے۔
مارکیٹوں اور گھروں میں پانی آجانے کی وجہ سے بڑی تعداد میں شہر کے مغربی حصے سے لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کی ہے۔ بینکاک کا مشرقی حصے کی صورتحال نسبتا بہتر ہے تاہم وہاں بھی کہیں کہیں پانی کھڑا ہے۔