فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 1000 روپے کا اضافہ

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1000 روپے اور 800 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 6 ہزار 138 روپے ہو گئی۔