مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1874 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1350 روپے اور 1157 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 24 ہزار 850 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 7 ہزار 39 روپے ہو گئی۔

سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1480 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 1268روپے 86 یسے پر مستحکم رہی۔