تین نومبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے : شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 3 نومبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔اس دن ایک ڈکٹیٹر نے محض اقتدار بچانے کیلئے غیر آئینی اقدام کیا۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 3 نومبر کو پر ویز مشرف کے غیر آئینی اقدام کے خلاف پوری قوم اکٹھی ہو گئی تھی یہ دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔

اس دن ایک ڈکٹیٹر نے محض اقتدار بچانے کیلئے غیر آئینی اقدام کیا اور ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو غیر قانونی طور پر ختم نہ کیا جاتا تو پاکستان آج ترقی یافتہ ملک ہوتا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ہم ہر غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی مخالفت کرتے رہیں گے