قومی عدالتی کمیٹی کا اجلاس ، سیشن ججوں کو ریٹرننگ آفیسرز کی ذمہ داریاں دینے پر غور

Lahore Meeting

Lahore Meeting

لاہور (جیوڈیسک) قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں جاری ہے جس میں سیشن ججوں کو ریٹرننگ آفیسرز کی ذمہ داریاں دینے کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست پر غور کیا جارہا ہے۔

لاہور میں ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف جسٹس صاحبان ،لا کمیشن، پراسیکیوٹرز اور پولیس کے نمائندے شریک ہیں۔ اجلاس میں عام آدمی کو انصاف کی فراہمی اور عدالتی پالیسی پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ انتخابات کا الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام ہونا آئین کی فتح ہے۔