نوشہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے کی تیاریاں مکمل

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ (جیوڈیسک) الیکشن قریب آتے ہی سیا سی سرگرمیوں میں تیزی آتی جارہی ہے ۔سیاسی جماعتیں جلسوں کے ذریعے اپنی قوت کا مظاہر ہ کررہی ہیں۔ نوشہرہ میں اے این پی بڑا عوامی اجتماع کررہی ہے جس کے لئے شہرمیں جوش وخروش عروج پرہے ۔اے این پی نے نوشہرہ میں اپنی سیاسی قوت کے اظہار کے لئے جلسے کا اہتمام کیا ہے۔جلسے کے لئے نوشہرہ کے لوگوں میں زبردست جوش وخروش پایا جارہا ہے۔

کہیں ڈھول کی تھاپ پرکارکن رقص کررہے ہیں تو کہیں ٹولیوں کی شکل میں لوگ جلسہ گاہ کی جانب جارہے ہیں۔ نوشہرہ کے قومی خٹک جرگے نے اے این پی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اوراے این پی کے جلسے میں نوشہرہ کے سابق ناظم داد خٹک اے این پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔جرگے کے ارکان کا کہنا ہے کہ اے این پی نے صوبے میں امن کے قیام کے لئے بے مثال کام کئے ہیں ۔ اے این پی نوشہرہ کے اپنے جلسے سے باقاعدہ طورپر انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کررہی ہے ۔