تیونس:اسلام پسند جماعتوں اور پولیس میں جھڑپیں،1شخص جاں بحق

Clashes

Clashes

تیونس میں اسلام پسند جماعتوں اور پولیس میں جھڑپوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیونس کے مرکزی شہر کیران میں سخت گیر اسلامی جماعت انصار الشرعیہ کے ہزاروں کارکنان نے تیونس میں شرعی نظام کے نفاذ کے لیے حکومتی پابندی کے باوجود ریلی نکالی ۔ ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

جس س

ے مظاہرین میں اشتعال پھیل گیا اور انہیں نے پولیس پر پتھرا کیا۔ پولیس کی فائرنگ سے ستائیس سالہ نوجوان جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سخت گیر اسلام پسند گروپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے حامیوں سے احتجاج کے لیے جمع ہونے کی اپیل کی تھی۔