جرمنی : برلن میں رنگا رنگ سالانہ روائیتی اسٹریٹ کارنیول کا آغاز

Germany

Germany

جرمنی (جیوڈیسک)برلن کی گلیوں میں بکھر گئے ہیں رنگ جہاں روائیتی لباس زیب تن کئے، گیت گاتے، رقص کرتے جوش وخروش سے لوگ روائیتی کارنیوال منا رہے ہیں. جرمنی کے شہر برلن میں موج مستی اور ہلے گلے سے بھرپور رنگا رنگ آٹھارواں سالانہ اسٹریٹ کارنیول کی رنگینیاں اپنے عروج پر ہیں۔

میلے میں شرکت کے لیے رنگ برنگیمنفرد اور روائیتی ملبوسات پہنے ہزاروں افراد نے کارنیول میں حصہ لیا۔ برلن کی گلیوں میں جمع ہونے والے ان افراد کا کہنا ہے کہ وہ یہاں خوب ہلہ گلہ کرنے اور تہزیب و ثقافت کو فروغ دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ وہ اس تہوار کا سال بھر انتظار کرتے ہیں۔

رات بھر جی بھر کے جشن مناتے ہیں۔ دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی کارنیو ل کی رنگینوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے برلن پہنچ گئی ہے۔کارنیول کا آغاز سترہ مئی کو ہوا. ثقافتی رنگوں سے بھر پور یہ کارنیول بیس مئی کو اپنیاختیتام کو پہنچے گا۔