میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تشدد ہرصورت روکناہوگا، بارک اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن(جیوڈیسک) امریکی صدربارک اوباما نے میانمار میں مسلمانوں پر تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میانمار کے صدر سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ میانمارمیں مسلمانوں کے خلاف تشددہرصورت روکناہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ میانمار کے صدر فرقہ وارانہ فسادات کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اوباما کا کہنا تھا کہ میانمار کے صدر کا ماننا ہے کہ معاشی اور سیاسی بحالی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔