جارج کلونی کی فلم ڈیسینڈینٹس کالاس اینجلس میں پریمئیر

descendants

descendants

ہالی ووڈ اداکارجارج کلونی کی فلم ڈیسینڈینٹس کا پریمیئرلاس اینجلس میں ہوا۔ یہ فلم دوبچوں کے باپ میٹ کنگ کے گرد گھومتی ہے جس کی بیوی ایک حادثے کا شکارہوجاتی ہے۔اس کے بعد اسے سترہ سالہ بیٹی اور دس سالہ بیٹے کی پرورش کرنی پڑتی ہے۔
کنگ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہے مگر جب اسے بچے سنبھالنے پڑتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ یہ کام کس قدر مشکل ہے خا ص طور پر بیٹے کی پرورش۔ جو ہر بات کو ایک مسئلہ بنا دیتا ہے۔ وکیل سے گھر داری کا کام کرنا بے انتہامشکل ہے۔ زندگی کی حقیقتوں اور باپ اوراولاد کے رشتوں پر بنائی گئی کامیڈی فلم دی ڈیسینڈینٹس اٹھارہ نومبر کو امریکا میں ریلیز کردی جائے گی۔