ڈرٹی پکچر، ریلیز سے پہلے ہی دھوم

dirty picture

dirty picture

بالی ووڈ فلم عشقیہ کے بعد ودیا بالن کی فلمی لائف میں جس فلم کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے وہ ہے ڈرٹی پکچر۔ فلم کی ریلیز سے قبل ہی ودیا کے گیٹ اپ اور اداکاری کے چرچے دور دور تک پھیل گئے ہیں۔
بالی ووڈ بڑے بجٹ بڑی فلم راون کے بعد فلمی شائقین کی نظریں ودیا بالن کی نئی فلم ڈرٹی پکچر پر لگی ہیں۔فلمی پنڈتوں کے مطابق جس بے تابی سے ڈرٹی پکچر کا فلم انڈسٹریری میں چرچا ہو رہا ہے لگتا یہ کامیابی کے نئے ریکارڈ توڑ دے گی ان چرچوں کی وجہ ودیا بالن کے وہ بولڈ گیٹ اپ والے ٹریلر اور ویڈیوز ہیں جو فلم سے پہلے مارکیٹ میں آ گئے ہیں۔