جامع مسجد محمدیہ غوثیہ ریلوے اسٹیشن گجرات میں عظیم الشان ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی

گجرات (جی پی آئی)جامع مسجد محمدیہ غوثیہ ریلوے اسٹیشن گجرات میں عظیم الشان ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی ، جس کی صدارت ممتاز عالم دین قاری بابر اقبال نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی چوہدری محمد عنصر تھے ، اس موقع پر بذریعہ پروجیکٹر شیخ الاسلام حضرت علامہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب حاضرین کو سنایا گیا ، جس کا موضع عصر حاضر اور اس کے تقاضے تھے ، اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اور لنگر تقسیم کیا گیا۔