آرائیں موومنٹ سٹی و ضلع گجرات کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا

گجرات (جی پی آئی)آرائیں موومنٹ سٹی و ضلع گجرات کا مشترکہ اجلاس آج 2نومبر 2012ء بروز جمعتہ المبارک بعد نماز جمعہ 2بجے دوپہر حافظ نواب دین ہائوس ، طفیل سٹریٹ ، گرین ٹائون جلالپور روڈ گجرات میں منعقد ہو گا ، اجلاس میں آرائیں موومنٹ کے بانی و قائد چوہدری محمد طفیل مرحوم کی یاد میں ہونے والے تعزیتی ریفرنس کے دعوت نامے تقسیم کئے جائیں گے ، اور انتظامات کا جائزہ لیا جائیگا ، مشترکہ اجلاس میں آرائیں موومنٹ ضلع گجرات ، آرائیں موومنٹ لائرز ونگ ، آرائیں موومنٹ میرج ونگ ، آرائیں موومنٹ شعبہ خدمت ، آرائیں موومنٹ سٹی گجرات اور آرائیں موومنٹ کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و ممبران مجلس عاملہ شرکت کرینگے۔

اجلاس سے قبل دو بجے دوپہر کھانا ہو گا اور کھانے کے فوراً بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز کیا جائیگا ، تمام عہدیداران و ممبران مجلس عاملہ دو بجے تک اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں تا کہ بروقت اجلاس کی کاروائی شروع کی جا سکے ، اجلاس کی صدارت آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے سرپرست اعلیٰ چوہدری جمشید اقبال کرینگے۔