جاوید اقبال شاکر کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

گجرات (جی پی آئی)سابق انکم ٹیکس آفیسر و صدر انجمن امامیہ رجسٹرڈ امام بارگاہ سید فرزند علی شاہ جاوید اقبال شاکر کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ، مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان بھٹیاں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

مرحومہ کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین علامہ تنویر رضوی نے پڑھائی ، نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جن میں ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ ، میاں وسیم اختر پگانوالہ ، یوسف گل ، سید آصف رضا نقوی ، رانا مشرف علی ناز ، سید مشکور مہدی زیدی ، محمد سلامت علی ، کیپٹن علی عمران ، شیخ مسعود اختر ، شیخ جاوید و دیگر شامل ہیں۔