9 محرم الحرام کے سلسلہ میں ماتمی شبیہہ تعزیہ و جھولا امام بارگاہ بی بی قاسم سے برآمد ہوا

گجرات (جی پی آئی) 9 محرم الحرام کے سلسلہ میں ماتمی جلوس شبیہہ تعزیہ و جھولا امام بارگاہ بی بی قاسم سے برآمد ہوا ، جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ، امام بارگاہ حسینیہ پہنچا ، جہاں سے دوسرا جلوس اس جلوس میں شامل ہو گیا اور جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پرانی تحصیل ڈھکی خواجہ تقی کی رہائشگاہ پر پہنچا جہاں سے واپس اپنے مقررہ مقامات پر جلوس اختتام پذیر ہو گئے ، جلوس میں لائسنس دار سید ناصر عباس شاہ عرف پپو شاہ ، سید اظہر عباس شاہ ، سید مظہر عباس شاہ ، سید قمر عباس شاہ ، میر جواد جعفری ، سرفراز جعفری ، الطاف عباس کاظمی ، چوہدری منظور وڑائچ و دیگر ممبران حسینیہ ٹرسٹ بھی تھے ، ایس پی ندیم شہزاد بخاری نے جلوس کے تمام راستوں کو سیل کیا اور تمام انتظامات کی خود نگرانی کی ۔