جاوید ہاشمی اور قریشی سمیت چھ اراکین اسمبلی کے استعفےٰ منظور

national assembly

national assembly

اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدا مرزا نے مخدوم جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی سمیت چھ اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منطور کرلیئے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے میمونہ ہاشمی، خواجہ محمد خان ہوتی، جہانگیر خان ترین، سردار اصف احمد علی کے استعفے منطور کیئے ہیں یہ اراکین قومی اسمبلی پہلے ہی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ اسپیکر نے مزید کاروائی کے لیئے استعفے الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیئے ہیں۔