جاوید ہاشمی کا چوہدری نثار کو مناظرے کا چیلنج

 

 Javed Hashmi

Javed Hashmi

ملتان(جیوڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے قائد حزب اختلاف چوہدری نثار کو مناظرے کا چیلنج کر دیا۔۔۔کہتے ہیں ایٹمی دھماکوں کا سب سے بڑا مخالف چوہدری نثار تھا۔ملک چھوڑ کر بھاگنے والے ن لیگ کو ہائی جیک کرکے بیٹھے ہیں۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ چوہدری نثارکے بچے غیرملکی شہری ہیں، وہ جواب کیوں نہیں دیتے۔ چوہدری نثار ایٹمی دھماکوں کے سب سے بڑے مخالف تھے۔وہ ملک میں مارشل لالگنے کا باعث رہے ہیں۔

جاوید ہاشمی نے کہاکہ عدالتی اختیارات کم کرنے کے معاملے پر نواز شریف سے لڑائی ہوئی۔ مسلم لیگ ن نے عدالتوں کو مذاق بنا دیا۔پی پی اورن لیگ نے چھ مرتبہ عدالتی اختیارات کم کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہاکہ ان کی کم عمربیٹی اورچارسالہ نواسے کوبھی عدالتوں میں لایا گیا۔نوازشریف کے بچوں کے نام لیں توانہیں برا لگتا ہے۔ جاوید ہاشمی نے وزیراعلی پنجاب کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

نہوں نے کہاکہ پٹواری کی سیاست کرنے والے وزیراعلی نہیں بن سکتے۔شہبازشریف پرانی عمارتوں پراپنے نام لکھوا کراسپتالوں کا افتتاح کررہے ہیں۔ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔ شہباز شریف کو ساڑھے چار سال جنوبی پنجاب کا خیال نہیں آیا، اب اقتدار ختم ہوتے وقت سبز باغ دکھا رہے ہیں۔