پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کر دیا

 Punjab University results

Punjab University results

پنجاب یونیورسٹی نے بی اے ،بی ایس سی 2012 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ بی ایس سی میں طالبات اور بی اے میں پرائیوٹ امیداور بازی لے گئے۔

پنجاب (جیوڈیسک)جامعہ پنجاب کے تحت بی اے بی ایس سی کے امتحانات میں ایک لاکھ 43 ہزار 750 طلبہ نے حصہ لیا اور 85.39 فیصد طلبہ کامیاب قرار پائے ۔مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حافظ آباد کے طالب علم محسن علی نے 688 نمبر کے ساتھ حاصل کی دوسری پوزیشن پنجاب کالج آف سائنس لاہور کی طالبہ ثانیہ ریاض نے 686 نمبروں کے ساتھ اور تیسری پوزیشن شاہدرہ کی کنول لطیف نے 668 نمبر لے کر حاصل کی۔ بی ایس سی میں پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔

پہلی پوزیشن پنجاب کالج آف سائنس فیروپورروڈ لاہور کی ثانیہ ریاض نے حاصل کی ،دوسری کوئین میری کالج لاہور کی سندس شہزادی 658 نمبر اور تیسری پنجاب کالج سول لائینز گوجرانوالہ کی سنیلہ نے 655 نمبر کے ساتھ حاصل کی ۔ بی اے میں محمد محسن علی اول ،کنول لطیف دوم جبکہ حافظ آباد کی مقدس شہباز اور شاہدرہ کی ماریہ انعم 661 نمبر کے ساتھ سوم رہیں ۔