پرویز الہی سے پاکستان میں ریڈ کراس کے نمائندے کی ملاقات

Ch Pervez Elahi

Ch Pervez Elahi

اسلام آباد (جیوڈیسک)نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہی سے پاکستان میں انٹرنیشنل ریڈ کراس کے نمائدے مسٹر پال نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام اباد میں ہو نے والی اس ملاقات میں مسٹر پال نے چودھری پرویز الہی کو نائب وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، ریڈ کراس کے نمائندینے چودھری پرویزالہی کو کوئٹہ میں ریڈ کراس کے نمائدے کے قتل سے متعلق اگاہ کیا ۔

چودھری پرویز الہی نے اس واقع پر افسوس کا اظہار کیا، چودھری پرویز الہی نے کہا کہ پاکستان میں ایمرجنسی سروس کے میعار کو بہتر بنانے کے لیئے گزشتہ پنجاب حکومت نے اہم کر دار ادا کیا اس حوالے سے 1122کا قیام ایک اہم کارنامہ ہے۔