جاپان میں برفباری کے باعث پروازیں منسوخ کر دی گئیں

Snow in Japan

Snow in Japan

ٹوکیو(جیوڈیسک)جاپان میں برفباری کے باعث پروازیں منسوخ کر دی گئیں،ہزاروں مسافروں نے رات ائیر پورٹ پر گزاری۔

جاپان ان دنوں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے،ٹوکیو کے قریب ائیرپورٹ پر اکہتر پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔برفباری سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔سیکڑوں گاڑیاں برف باری کے باعث پھنسی ہیں۔

ٹوکیو اور گردونواح میں ٹرینوں کی روانگی بھی معطل ہے۔لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔