جاپان میں لیڈی گاگا کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا

lady gaga

lady gaga

جاپان: (جیو ڈیسک) جاپان میں لیڈی گاگا کا جادو سرچڑھ کر بول رہا ہے، جاپانی مداحوں نے گاگا سے ملنے کیلیے اسی جیسا گیٹ اپ اختیار کرلیا۔ لیڈی گاگا جاپان کیا گئیں ، مداحوں میں تو ہلچل مچ گئی۔ گاگا کے میوزک کانسرٹ میں شامل ہونے کے لئے ٹکٹ لینے لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں،گھنٹوں انتظار میں کھڑے شائقین نے اپنا حلیہ بھی لیڈی گاگا جیسا انوکھا بنا رکھا تھا، کسی نے سرپر منفرد ہیٹ پہنے تو کسی نے عجیب وغریب میک اپ ۔

گاگا کی ایک جھلک دیکھنے مداح ایک دوسرے پر گر پڑے مگر گاگا نے ذرا بھی ناراضگی کا اظہار کئے بغیر مداحوں کوآٹو گراف دیا۔