فلم ہیروئن نے بے بو کو حقیقت کے آنسو رلا دیا

kareena

kareena

ممبئی: (جیو ڈیسک) فلم ہیروئن نے بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور کو خون کے آنسو رلادیا۔ فلم کرینہ کے گلے پڑگئی۔ مگر حلق خشک ، آواز خراب اورآنسو آنے سے فلمی سین میں جان پڑگئی ۔ بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور کو جب فلم ہیروئن میں کاسٹ کیا گیا تب وہ بیحد خوش تھیں ، مگر انہیں کیا معلوم تھا کہ یہی فلم ان کی صحت کے درپے آجائے گی۔

بے بو کومشکل اس وقت ہوئی جب ایک سین میں چیخ چیخ کر ڈائیلاگ ادا کرنے تھے۔ بار بار ری ٹیک سے کرینہ کا گلہ خراب اور آواز بھاری ہوگئی۔ مگر اس سے یہ فائدہ ہوا کہ سین میں جان پڑ گئی۔اور کرینہ تین دن تک بیمار پڑگئیں۔ ڈائریکٹر مدھر بھنڈارکر اپنی فلم کی ہیروئن کی یہ حالت دیکھ کر پریشان ہوگئے۔