جاپان کے 3 کار ساز اداروں کی چین میں گاڑیوں کی نمائش

World Car Festival

World Car Festival

جاپان (جیوڈیسک)جاپان کے تین عالمی شہرت یافتہ کار ساز اداروں نے مستقبل کی گاڑیاں چین میں نمائش کے لئے پیش کر دیں۔

چین اور جاپان کے درمیان حالیہ سیاسی چپلقش کو بھلاتے ہوئے جاپانی کار ساز اداروں نے گوانگ ژو میں دسویں عالمی کار میلے میں اپنے مصنوعات کی نمائش شروع کر دی۔ دونوں ملکوں میں کشیدگی ی وجہ سے گزشتہ دو ماہ سے چینی منڈی میں جاپانی کاروں کی مانگ میں اچانک کمی ہو گئی تھی۔