عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت کم ، سیمنٹ سیکٹر کے منافع میں اضافہ

Cement

Cement

عالمی منڈی(جیوڈیسک)عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت میں کمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کا بڑھنا سیمنٹ سیکٹر کے منافع میں اضافے کا باعث ہوگا۔

عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت میں پچیس فیصد تک کی کمی ہوچکی ہے۔ جس کی وجہ سے سیمنٹ سیکٹر کے پیداواری اخراجات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ جب کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ چودہ فیصد تک مہنگا ہوچکا ہے۔ سیمنٹ سیکٹر کا خالص منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں اڑسٹھ فیصد تک بڑھ چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق رواں مالی سال بھی سیمنٹ سیکٹر کے لئے منافع بخش ثابت ہوگا۔