جب تک امریکہ اس خطے سے نہیں جائے گا تو یہاں پر امن قائم نہیں ہوگا : سلیم سیف اللہ خان

اسلام آباد(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کی اسٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین سلیم سیف اللہ خان نے لکی مروت میں امن و امان کی ابتر صورت حال پر تنقید کرتے ہوئے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے پچھلے روز ہنگو میں بھی نمازیوں پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور 27 قیمتی جانوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک امریکہ اس خطے سے نہیں جائے گا تو یہاں پر امن قائم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ طالبان کے ساتھ مزاکرات کر رہاہے تو پاکستان کو بھی اپنے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے طالبان سے مزاکرات کرنے چاہیئں تاکہ اس خطے میں امن قائم ہو سکے۔