جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں گجرات میں سب سے بڑا جلوس محمد افضل قادری کی قیادت میں نکالا گیا

گجرات: (25جنوری 2013) جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں گجرات میں سب سے بڑا جلوس مرکز اہلسنت نیک آباد (مراڑیاں شریف) سے سجادہ نشین نیک آباد و مرکزی امیرعالمی تنظیم اہلسنّت پیر محمد افضل قادری کی قیادت میں نکالا گیا۔ جلوس میں ہزارہا خواص و عوام اور بالخصوص علاقہ بھر کے علماء ومشائخ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بائی پاس روڈ، شاہین چوک، سرگودھا روڈ اور جی ٹی روڈ کے تاجروں نے تاحد نگاہ اس جلوس کا پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور جلوس کے شرکاء کیلئے مٹھائیوں اور کھانوں کا اہتمام کیا۔

محمدی بیکرز کے سامنے ڈی پی او گجرات راجہ بشارت احمد نے پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری کا استقبال کیا اور انہیں ہار پہنایا اور یہاں پر عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں عالمی تنظیم اہلسنّت کے مرکزی امیر نے خطاب کرتے ہوئے میلاد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے مقاصد پر تفصیل کیساتھ روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں نبی اکرم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کو اسلام کی حقانیت پر روشن دلیل قرار دیا ہے، آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے روشن دلیل ہونے کی شانوں میں ایک شان یہ ہے کہ آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم نے کسی انسان سے نہ پڑھنے کے باوجود قیامت تک آنے والی انسانی نسلوں کو ایک فلاح دارین کاضامن،ایک کامل نظام حیاتعطا فرمایاہے۔

کہ دنیا بھر کی ترقی یافتہ اقوام کے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ اجتماعی کوششوں کے باوجود اسلام کے ہمہ گیر اور آفاقی نظام کے عشر عشیر کے برابر کوئی نظام زندگی پیش نہیں کر سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہا اللہ تعالیٰ نے آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کو سراپا معجزہ بنا دیا ہے آپ کے بول مبارک سے بھی خوشبو آتی ہے ۔آپ کے پسینہ مبارک اور خون سے خوشبو آتی تھی۔

آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم لعاب میں بھی شفاء تھی اور آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کلام کرتے تو آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے دانتوں سے نور نکلتا اور دیواروں سے ٹکراتا اور جب آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم مسکراتے تو لوگوں کو آپ کے چہرہ انور سے اپنی صورتیں نظر آتیں تھیں اور آپ کے موئے مبارک سے صحابہ کبار نے شفاء اور برکتیں حاصل کیں ۔ پیر صاحب نے کہا کہ آج یوم النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقع پر مسلمان عہد کریں وہ غلامی رسول اختیار کرینگے نماز پابندی کیساتھ پڑھیں گے۔

سچائی اور امانت ودیانت اختیار کرینگے اور اپنی بیٹیوں اور خواتین خانہ کو اہل بیت نبوی کی سنت کیمطابق ”پردہ وحجاب ” کا حکم دیں گے اور اپنے بالغ بیٹوں اور بیٹوں کو مخلوط نظام تعلیم والے اداروں سے اجتناب کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے مسجدیں اس لیے تعمیر نہیں کیں کہ اُن میں رام رام کیا جائے۔

یا کرسمس کے کیک کاٹے جائیں لہذا مسلمان ان فتنوں سے بچیں۔ آخر میں حضرت پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ رسول اللہصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق غلبہ دین کیلئے مؤمنانہ کردار ادا کریں اور پاکستان میں کفر والحاد ولادینیت کی یلغار روکنے اور پاکستان کو نظام مصطفی کا گہوارہ بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ملک وملت کی فلاح کیلئے اجتماعی دعا کروائی گئی۔

محمد الیاس زکی

 

Gujrat Procession

Gujrat Procession

 

Gujrat Procession

Gujrat Procession

 

Gujrat Procession

Gujrat Procession