گجرات میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں خانقاہ نیک آباد سے عالمی تنظیم اہلسنت کے زیراہتمام بہت بڑا جلوس نکالا گیا

گجرات میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں خانقاہ نیک آباد سے عالمی تنظیم اہلسنت کے زیراہتمام بہت بڑا جلوس نکالا گیا قیادت سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنماء حضرت پیر محمد افضل قادری، پیر عثمان قادری اور دیگر علماء ومشائخ نے کی۔ جلوس شاہین چوک، سرگودہا روڈ، سے ہوتے ہوئے چوک جی ٹی ایس میں اختتام پذیر ہوا۔

جلوس میں ہر طبقہ فکر سے ہزاروں کی تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مظاہرہ کیا۔ جلوس پر جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور مشروبات اور کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر استاذ العلماء پیر محمد افضل قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ہمیں تعلیمات رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنے کا عہد کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ انبیاء کی ولادت کا تذکرہ کرنا اللہ تعالیٰ کی سنت اور اللہ کے نیک بندوں کا طریقہ ہے جبکہ قرآن مجید میں بھی ایمان والوں کو انعامات الٰہیہ اور فضل من جانب اللہ پر خوشی منانے کا حکم دیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس مبارک موقع پر مسلمان خوشیاں مناکر فرحت اور روحانی سکون حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میلاد النبی کے موقع ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم نے انفرادی اور اجتماعی طور پر اسوہ حسنہ کو اپنا مشعل راہ بنانا ہے اور آپ کی تعلیمات پر عمل کرکے دین دنیا وآخرت کو بہتر سے بہتر کرنا ہے۔

محمد الیاس ذکی، ڈپٹی سیکریٹری عالمی تنظیم اہلسنت 0333-8403748