جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر

eid milad

eid milad

کراچی : ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیاریاں عرو ج پر پہنچ گئیں شہروں کو دلہن کی طرح سجادیا گیا سندھ بھر میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں مساجد ،گلیوں اور بازاروں کو سبز جھنڈیوں اور قمقموں سے سجادیا گیا ہے۔
بدین کی مختلف شاہراہوں پر ہرے جھنڈے لہرادیئے گئے ہیں لاوڈ اسپیکر پر نعتیں چلائی جارہی ہیں جبکہ محفل میلا د کے سلسلے بھی جاری ہیں۔گجرات میں مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں محافل نعت منعقد کی جارہی ہیں اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں ملک کے دیگر شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے گھروں کو روشن کررکھا ہے اور سبز جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔