جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ 12اکتوبر جمعتہ المبارک کو گجرات آئیں گے

گجرات(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ 12اکتوبر جمعتہ المبارک کو گجرات آئیں گے ۔ساڑھے بارہ بجے مسجد قرطبہ و اسلامک سنٹر میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمائیں گے۔3بجے سہ پہر ڈاکڑ سید احسان اللہ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 112کے انتخابی دفتر کا افتتاح کریں گے اور عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ لیاقت بلوچ کے دورے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈاکڑ سید احسان اللہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔لالہ موسیٰ جلسہ میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ دفتر کی تز ئین و آرائش کی جا رہی ہے ۔چوہدری عرفان احمد صفی، عبدالستار انصاری ،ثناء اللہ مجاہد ،اکرام الدین قریشی ،چوہدری عبدالستار پیر چنڈ نگرانی کر رہے ہیں۔