جماعت اسلامی کا دیگر جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ

Liaqut baloch

Liaqut baloch

جماعت اسلامی کے مرکزی مجلس شوری نے آئندہ انتخابات کے لئے دیگر جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔ لاہور میں رات گئے تک جاری رہنے والے اجلاس میں لیاقت بلوچ کو نواز شریف، مولانا فضل الرحمن اور عمران خان سے ملاقاتیں کرکے اتحاد کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھانے کا اختیار دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر رابطہ عوام مہم کے ذریعے قوم کے سامنے اپنا منشور پیش کرے گی، دینی جماعتوں میں ہم آہنگی کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
لیاقت بلوچ نے ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت نے اپنی سطح پر ممبر سازی اور رابطہ مہم عوام کے سلسلوں میں جلسوں کا آغاز کردیا ہے، انتخابی اتحاد کے لئے آپشنز کھلے ہیں، دفاع پاکستان کونسل سمیت دیگر دینی جماعتوں سے اتحاد کے لئے بھی رابطے کریں گے، مولانا فضل الرحمن سے رابطہ ہوتا رہتا ہے، مزید بات چیت بھی جاری رہے گی۔