زبانی باتیں اور نعرے لگانے والے نہیں۔ الطاف حسین

altaf

altaf

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے ان کی جماعت زبانی باتیں اور نعرے لگانے والی نہیں۔ ایم کیو ایم جلد قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب کے مسائل کواٹھائے گی۔ الطاف حسین نے ملتان میں ایم کیوایم کی زونل کمیٹی اور ملتان ضلع کے مختلف علاقوں کے کارکنوں سے فون پر گفتگوکی۔
الطا ف حسین نے زونل کمیٹی اورتمام ضلعوں کے کارکنوں اورذمہ داروں کوجلسے کی کامیابی پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔ نے اے پی ایم ایس او کے کارکنوں سے کہاکہ وہ پنجاب میں تحریک کے پیغام کوتیزی سے پھیلانے کیلئے سرگرم ہو جائیں۔