جماعت اسلامی کے راہنمائوں ڈاکٹر چوہدری عرفان احمد صفی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رحمت العالمین صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے دی

لالہ موسیٰ( جی پی آئی)جماعت اسلامی کے راہنمائوں اور امیدوار قومی اسمبلی حلقہ پی پی106 ڈاکٹر چوہدری عرفان احمد صفی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رحمت العالمین صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن دنیا سے اندھیری کے چھٹ جانے اور روشنیوں کے آ جانے کا دن ہے جس دن کفار کے سرداروں اور انکے پیروکاروں کا ذوال شروع ہو گیا ، آقائے دوجہان کے آنے سے یتیموں ، بے کسوں ، بے بسوں ، بے سہارا اور مجبوروں کو زندگی ملی جو صرف مسلمانوں کیلئے نہیں ہر انسان اور چرند پرند کیلئے خیر و رحمت بن کر آئے۔

آج خوشی منانے کیساتھ ساتھ انکی تعلیمات اور اسوئہ حسنہ پر عمل کر کے دنیا بھر میں عظیم الشان اسلامی انقلاب لایا جا سکتا ہے ، آج دنیا کا مظلوم مسلمان ہر تعصب کو چھوڑ کر صرف ایک نکتہ پر اکٹھا ہو سکتا ہے وہ آقائے دوجہاںصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی اور ہستی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن پیغام رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کو عام کرنے اور اس پر عمل کرنے کا دن ہے ، اہل اسلام کو نبی کریم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت مبارک ہو ۔