فاضل ہسپتال کنجاہ میں ڈاکٹر محمد عارف مسعود کی زیر نگرانی فری شوگر کیمپ کا انعقاد آج مورخہ 27جنوری کو لگایا جائے گا

کنجاہ (جی پی آئی)فاضل ہسپتال کنجاہ میں ڈاکٹر محمد عارف مسعود کی زیر نگرانی فری شوگر کیمپ کا انعقاد آج مورخہ 27جنوری کو لگایا جائے گا۔ جس میں شوگر، کولیسٹرول ، HBA1Cاور نیوروپیتھی کے فری ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے ۔

ڈاکٹر محمد عارف مسعود نے بتایا ہے کہ یہ فری شوگر ٹیسٹ انشاء اﷲ ہر ماہ کی 27تاریخ کو لگایا جائے گا۔ جس میں خوراک پرہیز ، ورزش اور دیگر معلومات بھی فری دی جائیں گی نیز معلوماتی کتابچے ڈائٹ چارٹ انسولین لگانے کے چارٹ ، اپنے جسم کے معائنہ کار کا طریقہ کار، شوگر چیک کرنے کے اوقات اور طریقہ کار بھی بتایا جائے گا۔

کیمپ کا آغاز صبح 9بجے تلاوت کلام پاک سے کیا جائے گا اور 10بجے ڈاکٹر محمد عارف مسعود شوگر کی بیماری ، اس کے علاج اور پرہیزسے متعلق لیکچر بھی دیں گے۔