جموں وکشمیر لبریشن لیگ کی مرکزی کنونشن و گولڈن جوبلی تقریب 29 ستمبر کو میر پور میں منعقد ہو رھی ھے۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جموں وکشمیر لبریشن لیگ کی مرکزی کنونشن و گولڈن جوبلی تقریب جو کہ مرکزی سیکرٹریٹ میرپور میں 29-30ستمبر کو منعقد ہو رہی ہے جس کیلئے ضلع بھمبر کی کمیٹی کی جانب سے تمام مکاتب فکر کے افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے نیز ضلعی کمیٹی کا اعلان مرکز کی مشاورت سے کر دیا ہے جس میں ضلعی صدر سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد کلیم الفتح ،نائب صدر راجہ بابرریاض ،جنرل سیکرٹری میجر (ر) اقبال جاوید ،جائنٹ سیکرٹری راجہ محمو داختر خان ،سیکرٹری اطلاعات /نشر واشاعت راجہ ذیشان الیاس ہوں گے ۔

جبکہ سماہنی کی مختلف یونین کونسل میں تنظیم سازی کیلئے محمد سجاد بنڈالہ اور چوہدری محمد اعظم سماہنی ،محمد فیصل چوکی جبکہ برنالہ کیلئے چوہدری عبدالخالق اور محمد شہزاد،محمد اشفاق جرال تنظیم سازی کرینگے بھمبر شہر کے نئے کارکنان میں محمدنوید اقبال ،راجہ اللہ دتہ ،چوہدری خالد حسین ،عرفان خلیل ،ظفر اقبال ،محمد عارف نعمان احمد ،طارق محمود،قیصر اقبال شامل ہوئے جبکہ مرکزی عہدیدار اور مجلس مشاورتی کمیٹی میں چوہدری محمد اسلم آسی ایڈووکیٹ ،چوہدری افضل ایڈووکیٹ و دیگر شامل ہیں ضلعی صدر اور تمام کمیٹی اراکین اور مرکزی مشاورتی کمیٹی کیطرف سے تمام مکاتب فکر اور ضلع بھمبر کے شہریوں کی مرکزی کنونشن میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔