جمہوری لانگ مارچ منزل کی طرف روانہ ، انقلاب آکر رہے گا ، طاہر القادری

Long March

Long March

لاہور(جیوڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہوگیا۔ روانگی سے قبل اپنے خظاب میں مولانا ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دنیا کی تاریخ کا عظیم جمہوریت مارچ اپنے مقاصد حاصل کرکے واپس لوٹے گا۔ ملک میں پر امن جمہوری تبدیلی کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ مارچ یزیدی قوتوں کے خلاف ہے۔ تخت لاہور نے ہماری راہ میں رکاوٹیں ڈالی ہیں۔ اقتدار لاہور والے ہمیشہ کے لیے اقتدار سے محروم ہونے والے ہیں۔

طاہر القادری نے اپنی رہائش گاہ کے باہر ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چوروں ، لٹیروں کا خاتمہ ہو کر رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی گاڑیوں کو روک لیا گیا ہے۔ میڈیا کے لیے مختص گاڑیاں ، میری سیکیورٹی کی دس گاڑیاں بھی چھین لی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پٹرول بھی نایاب کرا دیا گیا ، شرکا پیدل منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ متبادل بسوں کے انتظام کا انتظار کر رہے تھے۔

انقلاب آ کر رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ شرکا نے نماز کے لیے لانگ مارچ کی تیاریاں روک دی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ مارچ یزیدی قوتوں کے خلاف ہے۔ بلوچستان کی حکومت فوری طور پر ختم کی جائے۔