لانگ مارچ کے دوران طاہر القادری بلٹ پروف ٹرک میں سفر کریں گے

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لانگ مارچ کے دوران طاہر القادری خصوصی طور پر بنائے گئے بلٹ پروف ٹرک میں سفر کریں گے ، تین بلٹ پروف گاڑیاں بھی ان کے استعمال میں رہیں گی۔

تحریک منہاج القرآن کے لیے خصوصی بلٹ پروف ٹرک بنایا گیا ہے جس میں بیڈ کے علاوہ باتھ روم بھی ہے۔ طاہر القادری راستے میں اس میں آرام کریں گے۔ اس ٹرک کے علاوہ تین بلٹ پروف گاڑیاں بھی ان کے استعمال میں رہیں گی۔

دھماکا خیز مواد کو پھٹنے سے روکنے کے لیے اسلام آباد سپیشل برانچ کی جیمر گاڑی بھی طاہر القادری کی گاڑی کے آگے چلے گی۔ اس گاڑی کی رینج ساٹھ فٹ ہے جبکہ سیکیورٹی گارڈز کے علاوہ پنجاب پولیس کے دس ہزار اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے۔