جمیز بانڈ سریز کی اسکائی فال نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Hollywood Sky Fall

Hollywood Sky Fall

ھالی ووڈ (جیوڈیسک) پانچ دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی جیمز بانڈ کا کردار شائقین کے لیے بے پناہ کشش رکھتا ہے۔ اس کا ثبوت جمز بانڈ سیریز کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم اسکائی فال ہے۔

اسکائی فال نے امریکہ اور کینیڈا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں اور صرف پانچ ہفتوں میں ایک کروڑ دس لاکھ ڈالرز کما نے کے بعد اسٹیفن اسپیل برگ کی لنکن اور ٹوائی لائٹ ساگا بریکنگ ڈان پارٹ ٹو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اسکائی فال جمیز بانڈ 007 سیریز کی تیسویں اور سب سے کامیاب فلم ثابت ہوئی ہے۔ اینیمیڈڈ فلم رائز آف گارجینز کامیابی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے اس نے اب تک ایک کروڑ پانچ لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا جبکہ بریکنگ ڈان پارٹ ٹو کے نوے لاکھ ڈالرز اور اور لنکن کے اکیانوے لاکھ ڈالرز کے ٹکٹ فروخت ہوئے ۔