نوجوان امریکی گلوکارہ ماضی کے گانے گا کر ہٹ ہو گئی

Power of Love

Power of Love

ابھرتی ہوئی امریکی گلوکارہ گئبریل ایپلن نے ماضی کے بینڈ فرینکی گوز ٹو ہالی ووڈ کے گانے پاور آف لو کو دوبارہ گا کر برطانیہ کے میوزک چارٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

گئبریل ایپلن نے اس سے پہلے ماضی کے دو مشہور گانوں ٹین ایج ڈریم اور فور گیٹ یو کا ری میک ویژن یو ٹیوب پر جاری کرکے شہرت حاصل کی تھی ۔ حال ہی میں گئبریل نے ریکارڈنگ کمپنی پارلو فون کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے ایم ٹی وی کی تقریب میں انہیں دو ہزار تیرہ کی ابھرتی ہوئی بہترین گلوکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ۔

اس موقع پر گئبریل نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گانوں کو انٹرنیٹ پر کچھ سال پہلے ریلیز کیا تھا اور کچھ ہی سالوں میں ان کے مداحوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب اپنے میوزک پروفیشن کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہیں۔