جنت ٹو کی شاندار اوپننگ، پہلے دن 9 کروڑ کما لئے

jannat2

jannat2

ممبئی: (جیو ڈیسک) جنت ٹو نے شاندار اوپننگ کے ساتھ پہلے ہی دن9 کروڑ کمالیے، پاکستان میں بھی شوز ہاوس فل رہے۔ جنت ٹو کا مرکزی کردار عمران ہاشمی کر رہے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر نے فلم کی ریلیز سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ فلم عمران ہاشمی کے کیرئیر کی سب سے یادگار فلم ثابت ہوگی۔ڈائریکٹر کا دعویٰ صحیح ثابت ہوگا یا نہیں یہ تو اگلے چند روز میں پتہ چلے گا لیکن فلم نے پہلے روز باکس آفس پر ضرور کمال دکھا دیا ہے۔ اس فلم کی پاکستان میں بھی کامیابی سے نمائش جاری ہے۔