ودیا بالن نے پہلا نیشنل ایوارڈ حاصل کر لیا

Vidya Balan

Vidya Balan

نئی دہلی : (جیو ڈیسک) بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے اپنے کیئریر کا پہلا نیشنل ایوارڈ حاصل کر لیا۔ انہیں فلم ڈرٹی پکچر میں بہترین اداکاری پر اعزاز سے نوازا گیا۔ نئی دہلی میں ہونے والی تقریب میں اداکارہ ودیا بالن کو یہ ایوارڈ نائب صدر حامد انصاری نے دیا۔

گلابی ساڑھی میں ملبوس ودیا اس موقع پر بہت خوش دکھائی دے رہی تھیں۔تقریب میں ودیا کے بوائے فرینڈ سدھارتھ رائے کپور بھی موجود تھے جنہوں نے بچوں کی بہترین فلم چلڑپارٹی کا ایوارڈ وصول کیا۔بھارتی حکومت کی جانب سے ودیا بالن کو نیشنل ایوارڈ دینے کا ا علان سات مارچ کو کیا گیا تھا۔