بڑی اداکارہ کے بڑے نخرے، ڈھائی لاکھ کی انگوٹھی پسند نہیں

Angelina

Angelina

لاس اینجلس : (جیو ڈیسک) جتنی بڑی اداکارہ اتنے بڑے نخرے، انجیلینا جولی کو اپنی منگنی کی ڈھائی لاکھ ڈالر مالیت کی انگوٹھی پسند نہیں۔ ہالی ووڈ کے اڑتالیس سالہ ہیرو بریڈ پٹ نے چھتیس سالہ گرل فرینڈ سے منگنی کے لئے خاص جیولرز سے رابطہ کیا، اور ڈھائی لاکھ ڈالر مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی پسند کی، جو انجلینا جولی کو بالکل پسند نہیں آئی۔

گولڈن کپل کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انجیلنا جولی ہیرے کے بجائے زمرد کی شوقین ہیں۔ اگر بریڈ پٹ زمرد کی انگوٹھی کا انتخاب کرکے جولی کو خوش کر سکتے تھے۔ دوستوں کو اس بات کا بھی افسوس ہے کہ سات برس سے ساتھ رہنے کے باوجود بریڈ پٹ انجلینا جولی کو سمجھ نہیں پائے۔