جنوبی افریقا : قیدیوں کی وین میں دھماکا، 5 قیدی ہلاک، متعدد خمی

South Africa

South Africa

جنوبی افریقا (جیوڈیسک)جنوبی افریقا میں قیدیوں کی وین میں دھماکے سے پانچ قیدی ہلاک اور متعدد خمی ہو گئے۔

جوہنسبرگ کے علاقے میں 36 قیدیوں کو جیل سے مجسٹریٹ کی عدالت میں لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں قیدیوں کی وین میں دھماکا ہوا جس سے پانچ قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جنوبی افریقا کی پولیس کے مطابق بظاہر یہ دھماکا قیدیوں کے فرار کی کوشش تھی لیکن قیدیوں کے ٹرک میں آگ لگ گئی۔ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ دھماکا خیز مواد ٹرک کے اندر کیسے پہنچا۔