اسرائیل پر حملہ ہوا تو امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہو گا، اوباما

 Obama

Obama

فلوریڈا (جیوڈیسک)امریکی صدر براک نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملہ ہوا تو امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران فوجی اور معاشی لحاظ سے کمزور ہو چکا ہے جبکہ مصر اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ امریکہ کیلئے ریڈ لائن ہے۔

فلوریڈا میں اپنے مخالف صدارتی امیدوار مٹ رومنی سے تیسرے اور آخری مباحثے کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کیلئے نئے دوست بنانا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے فوجی انخلا کے حوالے سے مٹ رومنی کی پالیسی صحیح نہیں ہے اور انہوں نے خارجہ پالیسی پر جب بھی رائے دی وہ غلط تھے۔

ایران کے حوالے سے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ایران فوجی اور معاشی لحاظ سے کمزور ہو چکا ہے اور جب تک میں صدر ہوں، ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔ مٹ رومنی کا کہنا تھا کہ صدر بن کر وہ 2014 میں افغانستان سے فوجی انخلا یقینی بنائیں گے۔