جنوبی وزیرستان،شدت پسندوں کا سکیورٹی قلعہ پرحملہ،دو اہلکار زخمی ,دو دہشت گرد ہلاک

South Waziristan Militants Attack

South Waziristan Militants Attack

جنوبی وزیرستان (جیوڈیسک)جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں سکیورٹی قلعے پر شدت پسندوں کے حملہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وانا کے علاقے طوے خلہ میں سیکیورٹی قلعے پر شدت پسندوں نے آج علی الصبح بھاری ہتھیاروں سے حملہ جس میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیے سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے دو شدت پسند ہلاک ہوگیے ۔سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا زخمی اہلکاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔